English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب نے پی آئی اے کو پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی

کراچی: سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے پی آئی اے کو القسیم کے لئے پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی۔

سعودی ایوی ایشن کی جانب سےاجازت ملنے کے بعد پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پہلی پرواز18نومبر کو ملتان سے القسیم کیلئے روانہ ہوگی، پی آئی اے القسیم کیلئے ایئر بس 320طیارے آپریٹ کریگی۔

یاد رہے کہ پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں القسیم کیلئے پروازوں کی استدعا کی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کا پروازوں کی اجازت سے متعلق کہنا ہے کہ القسیم میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے جنہیں پی آئی اے کی پروازوں سے سفری سہولیات میسر ہوں گی، ترجمان کے مطابق پی آئی اے القسیم کے لیے ملتان اور اسلام آباد سے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے