English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی حکومت کی ڈیجیٹیلائزیشن پالیسی سے فائدہ اُٹھانے لگا

القمر

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ حکومت کی ڈیجیٹیلائزیشن پالیسی سے مستفید ہونے لگا اوراب دفتری فائل کی جگہ صرف ایک کلک سے تمام امور نبٹائے جانے لگے۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان اہم معاہدہ کے بعد پی سی بی کو روایتی اور فرسودہ فائلز سسٹم سے نجات مل گئی۔ پی سی بی نے پی آئی ٹی بی کی مدد سے روزہ مرہ کے معاملات میں تیزی اور شفافیت کومزید یقینی بنا نے کیلئے جدید ای فائلنگ اور آفس آٹومیشن سسٹم کا استعمال شروع کردیا۔ اس حوالے سے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اظفر منظور کا وائس آف ایشیا کے نمائندے سے بات کرتے ہویے کہنا تھا کہ ہمارے سافٹ وئیر کی مدد سے پی سی بی کا دفتری کام بہت آسان ہوگیا ہے۔اب کاغذی فائلز کی جگہ آپ اپنے موبایل، لیپ ٹاپ سے سب چیزوں کی اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے ساتھ ضروری ہدایات اور فیصلوں کی منظوری بھی دے سکتے ہیں۔اس سوفٹ ویئر سے نہ صرف وقت اوراخراجات کی بچت ہوگی بلکہ ہرمعاملے میں تیزی اورشفافیت بھی مل سکے گی۔ آفس معاملات میں تاخیری ایشوز پر بھی نظر رکھنا ممکن ہے۔ اظفرمنظورنے کہا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے جس میں سب کی بھرپوردلچسپی ہوتی ہے، جیت کے ذریعے یہ کھیل نہ صرف پوری قوم کو متحد کرتا ہے بلکہ ہارپرسب افسردہ بھی ہوتے ہیں۔ پی سی بی کے معاملات میں جدت اوربہتری کیلئے مستقبل میں بھی ان کی معاونت کرنے کو تیار ہیں۔چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے واضح کیا کہ کرکٹ کے ساتھ دوسری کھیلوں کے حکام کی بھی معاونت کرنے کو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے