ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیق کیلیے عدالت کا خصوصی بینچ تشکیل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی تحقیقات کرانے کی درخواست پر عدالت نے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا.

مسلم لیگ ن کے قائد وسابق وزیراعظم نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کو کمیشن کے ذریعے تحقیقات کرانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پرسماعت کیلئے خصوصی بینچ تشکیل دے دیا.

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے تشکیل دیے گئے بینچ میں جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی 24 نومبر کو درخواست پر سماعت کریں گے.

 یاد رہے کہ گزشتہ برس 16 نومبر کو لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کو علاج کی غرض سے 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی  جس کے بعد نوازشریف 19 نومبرکو لندن روانہ ہوگئے تھے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں