English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تربیلا: پاک روس 5ویں مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا

راولپنڈی: پاکستان اور روسی مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ فائیو کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق دروزبہ فائیو مشقوں کی افتتاحی تقریب تربیلا کے مقام پر منعقد ہوئی ہے جبکہ دونوں ممالک کے اسپیشل فورسزان کے جوان ان مشقوں میں شرکت کرینگی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دروزبہ فائیو مشقوں کی افتتاحی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے پیش کیے گئے جبکہ پاکستان میں مقیم روسی سفیر ڈینیلا گانخ سمیت دونوں افواج کے سینئر افسران نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ہے۔

واضح رہے روس کی مسلح افواج کا دستہ دروزبہ فائیو مشقوں میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ آیا ہوا ہے جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دروزبہ فائیو مشترکہ فوجی مشقیں2 ہفتے تک جاری رہیں گی۔

خیال رہے پاک روس پہلی دروزبہ مشق 2016میں پاکستان میں ہوئی تھی اس کے بعد 2017میں دوسری دروزبہ مشق روس اور تیسری مشق پاکستان میں ہوئی تھی جبکہ گزشتہ سال پاک روس چوتھی مشترکہ فوجی مشق  2019میں روس میں منعقد ہوئی تھی اور یہ پانچوں مشترکہ مشق ہے۔

(5th DRUZHBA)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے