English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

زمبابوے میں 40 مزدورسونے کی کان میں پھنس گئے

زمبابوے: سونے کی کان میں دب جانے والے مزدوروں کو نکالنے کے لیے کھدائی کی جارہی ہے

ہرارے (انٹرنیشنل ڈیسک) زمبابوے کے شمال مشرقی علاقے میں سونے کی کان بیٹھنے سے 40 مزدور اندر پھنس گئے۔ واقعہ دارالحکومت سے 70 کلو میٹر دور بن دورا نامی قصبے میں پیش آیا ۔ کھدائی کے دوران چند چٹانوں کو دھماکے سے اڑایا، تو اس کے نتیجے میں زمین بیٹھ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کان میں موجود مزدوروں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہو سکا۔ اندازے کے مطابق اندر 40افراد موجود ہیں، جب کہ امدادی کارروائیوں کے دوران 6افراد کو نکال لیاگیا۔ واضح رہے کہ زمبابوے 60 فیصد زرمبادلہ سونے کی تجارت سے حاصل کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے