English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کی دوسری لہر، کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: کورونا کی دوسری لہر کی  وجہ سے کراچی کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کراچی کے ضلع غربی کے 13علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کیمطابق ہفتہ  5 دسمبر(آج) سے 18 دسمبر تک بلدیہ ٹاؤن، اورنگی، گڈاپ اور کیماڑی کے مخصوص علاقوں میں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اسلام نگر، سعیدآباد، مہاجرکیمپ، معمارآباد، یوسف گوٹھ، کیماڑی، داتانگر شامل ہیں۔اس کے علاوہ حنیف آباد، پاک کالونی، میٹروول، بوانی چالی اور فرنٹیئر کالونی میں بھی اسمارٹ لاک ڈائون ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے