ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس جلد میکرون کے بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا، طیب اردوان

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر طیب اردوان نے امید ظاہر کی ہے کہ فرانس جلد صدر ایمانوئیل میکرون جیسے بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ فرانس ایک مشکل اور دشوار دور سے گزر رہا ہے جس میں صدر میکرون اپنے ملک پر بوجھ بن چکے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ فرانس جلد اس بوجھ سے چھٹکارہ حاصل کرلے گا۔طیب اردوان نے مزید کہا کہ صدر میکرون اپنے بیانات اور طرز عمل سے دنیا بھر میں فرانس کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اور فرانسیسی عوام یہ حقیقت جان چکی ہے اس لیے فرانسیسی صدر کا مستقبل زیادہ روشن نہیں رہا۔اس موقع پر ویکسین سے متعلق سوال پر ترک صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین کے علاوہ روس سے بھی ویکسین کی خریداری کی بات چیت جاری ہے اور وہ خود بھی ویکسین لگوائیں تاکہ عوام کو ویکسین کے استعمال میں ہچکچاہٹ کا سامنا نہ ہو۔یاد رہے قبل ازیں صدر طیب اردوان اسلام مخالف بیان دینے پر فرانسیسی صدر کو دماغی معائنے کا مشورہ بھی دے چکے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا آغاز پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے شائع کرنے پر شروع ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں