English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس نے پاکستان کو کرونا ویکسین کی پیشکش کردی

اسلام آباد: روس پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے کے لیے تیار، ماسکو حکومت نے فروخت کی پیش کش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس نے پاکستان کو کرونا ویکسین کے فروخت کی پیشکش کردی، وزارت خارجہ کو پاکستان میں روسی سفارتخانے کا آفر لیٹر موصول ہوا،جس میں پاکستان کو روسی ویکسین کلینکل ریسرج اور ٹرائلز کا ڈیٹا رپورٹ بھی بھیجا گیا ہے، وزارت خارجہ نے وزارت صحت کو روسی پیشکش سے آگاہ کر دیا۔

اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سپٹنک فائیو کی کلینکل ریسرچ رپورٹ عالمی ادارے کی تیارکردہ ہے، کلینکل رپورٹ میں سپٹنک فائیو کا دیگر ویکسین سے تقابلی جائزہ شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپٹنک فائیو کروناویکسین روس میں مقامی طور پر تیارکردہ ہے، سپٹنک فائیو کروناویکسین 95فیصدموثر ہے، سپٹنک فائیو دیگر ویکسین کے مقابلے سستی اور مثر ہے، دیگر کے مقابلے میں اسے ذخیرہ کرنا آسان ہے،سپٹنک فائیو کے لیے فنڈنگ روسی ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ نے کی۔

خیال رہے کہ روسی حکومت کی جانب سے سپٹنک فائیو ویکسین کا استعمال جاری ہے،روس میں سپٹنک فائیو کرونا ویکسین روسی فوجیوں کو لگائی جا رہی ہے،روس کی سپٹنک فائیوویکسین کو اگست 2020میں رجسٹر کیا گیا تھا۔ روس میں سپٹنک فائیوویکسین کے محدود استعمال کا آغاز نومبر میں کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے