English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنکچر بنانے والے کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

فیصل آباد میں پنکچر بنانے والے کے بینک اکاؤنٹ سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوگیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اعوان والا کا رہائشی محمد امتیاز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے 80 لاکھ ٹیکس کا شوکاز نوٹس ملنے پر سر پکڑ کے بیٹھ گیا۔

ایف بی آر کے نوٹس کے مطابق پنکچر بنانے والے محمد امتیاز کے نام سے بنے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی چینی خریدی اور فروخت کی گئی۔ محمد امتیاز کو 80 لاکھ ٹیکس جمع کرانے کا نوٹس بھیج دیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق محمد امتیاز کے نام پر 3 سالوں میں 6 ارب کی چینی کی خرید و فروخت ہوئی۔

محمد امتیاز کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل اور سائیکلوں کا پنکچر لگا کر چھوٹے بہن بھائیوں کا پیٹ پالتا ہوں۔ 3 دسمبر کو ایف بی آر کا نوٹس ملا۔ میں کبھی شوگر ملز گیا ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم میرا شناختی کارڈ بینک اکاؤنٹ کے لیے کیسے استعمال ہوا۔

محمد امتیاز نے کہا کہ ایف بی آر کے نوٹس کے جواب میں لاہور جانے کا کرایہ تک نہیں۔ اربوں روپے کی چینی کی خرید و فروخت کیسے کر سکتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے