English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ انڈونیشیا پہنچ گئی

القمر

جکارتا(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ انڈونیشیا میں پہنچ گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے صدر جوکو ودود نے بتایا ہے کہ سینوویک بائیو ٹیک کی تیار کردہ ویکسین کی 12 لاکھ خوراکیں اتوارکو جکارتا پہنچی ہیں۔ انڈونیشیا میں رواں سال اگست سے اس ویکسین کی آزمائش جاری تھی۔صدر نے بتایا کہ آئندہ برس جنوری میں انڈونیشیا چین سے 18 لاکھ مزید ویکسین درآمد کرے گا۔ علاوہ ازیں رواں ماہ انڈونیشیا میں ڈیڑھ کروڑ اور آئندہ ماہ 3 کروڑ ویکسین تیار کرنے کے لیے خام مال بھی انڈونیشیا پہنچ جائے گا۔انڈونیشیا میں ادویہ کی منظوری دینے والے اادارے کی جانب سے چین سے آنے والی ویکسین کا جائزہ لیا جانا باقی ہے جب کہ حکومت نے 27 کروڑ آبادی کو اس کی فراہمی کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔انڈونیشیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہے جب کہ 17 ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے