English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل سے تعلقات کے بعد عرب امارات پر سائبرحملے

القمر

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل سے تعلقات کے بعد متحدہ عرب امارات سائبر حملوں کی زد میں ہے۔یواے ای کے سائبر سیکورٹی کے سربراہ محمد حمد الکویتی نے دبئی میں ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل سے ہمارے باقاعدہ تعلقات کے قیام کے بعد متحدہ عرب امارات کے زبردست سائبرحملے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سائبر حملوں میں مالی شعبے کو نشانہ بنایا گیا تاہم انہوں نے وضاحت نہیں کی کہ آیا کوئی حملہ کامیاب ہوا یا نہیں اور پھر حملہ آور کون تھے۔محمد حمد الکویتی نے بتایا کہ کوروناوائرس کی وبا کے بعد متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کئی حملے خطے میں روایتی طور پر ایران سے تعلق رکھتے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کے پیچھے کون ہیں۔دوسری جانب ایران بھی شکایت کرتا رہا ہے کہ وہ بھی سائبر حملوں کا شکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے