English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلا دیش روہنگیا پناہ گزینوں کو غیرآباد جزیرے پر منتقل کرنے لگا

القمر

ڈھاکا(مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلا دیش نے پہلے مرحلے میں ایک ہزار 600 روہنگیا پناہ گزینوں کو بھاسن چار کے متنازع جزیرے پر منتقل کرنا شروع کر دیا۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق بنگلادیش میں کاکس بازار کے پناہ گزین کیمپ سے 1 ہزار 600 روہنگیا تارکین وطن کو لے کر بحری فوج کی 7 کشتیاں ایک غیر آباد اور متنازعہ جزیرے بھاسن چار پہنچ گئیں۔ 5 کشتیوں پر پناہ گزین جب کہ دو میں خوراک اور اشیائے ضروریہ موجود تھیں۔ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی قوتوں سے بنگلا دیش کو باز رکھنے کی اپیل کی اور عالمی نمائندوں سمیت غیر جانبدار ماہرین کو جزیرے کے معائنہ کرانے کا مطالبہ بھی کیا۔بنگلادیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے موقف اختیار کیا کہ پناہ گزینوں کو ان کی رضامندی کے بعد ہی جزیرے منتقل کیا جا رہا ہے جہاں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور یہ اقدام پناہ گزین کیمپوں میں بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے