دنیا بھر میں لاکھوں زندگیاں نکلنے والے کورونا سے بچاؤ کے لیے کوویڈ19 ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا۔دنیا میں کورونا کی پہلی ویکسین 90سال کی خاتون کو لگا دی گئی۔
برطانیہ میں آج سے بین الاقوامی طور پر منظور شدہ کورونا ویکسین لگانے کا آغاز ہوگیا۔ برطانیہ میں بڑے پیمانے پر عوام کو ویکسین لگانےکا پروگرام شروع ہوچکا ہے۔
مہم کے افتتاحی روز پہلی ویکسین 90سال کی خاتون کو لگائی گئی۔کوروناکی پہلی ویکسین شمالی آئرلینڈکی 90سالہ خاتون مارگریٹ کینان کولگائی گئی ہے۔
برطانیہ مصدقہ کورونا ویکسین استعمال کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن چکا ہے۔ابتدائی طور پر کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز، معمر افراد اور سوشل ورکرز کو لگائی جائے گی۔
برطانیہ نے فائزر کمپنی کو چار کروڑ کرونا بچاؤ ویکسین کا آرڈر دیا ہے، جو کہ 20 ملین افراد کے لیے ہے، ان میں سے 10 ملین ڈوز فوری طور پر دستیاب ہوں گے، 8 لاکھ ڈوز چند ہی دن میں برطانیہ کو موصول ہو جائیں گے۔یہ دنیا کی تیز ترین تیار ہونے والی ویکسین ہے جس کی تیاری میں صرف 10 ماہ کا عرصہ لگا۔

