نومنتخب صدر جوبائیڈن نے کورونا ویکسین پروگرام کے لیے کانگریس کی جانب سے فوری فنڈ جاری نہ کرنے پر خدشات کا اظہار کردیا۔
نومنتخب امریکی صدر کا کہنا ہے کہ کانگریس فوری فنڈنگ کی منظوری دےورنہ ویکسی نیشن کی کوششیں سست ہوسکتی ہیں، ابتدائی مراحل میں ویکسی نیشن کاعمل سست روی کاشکارہوسکتاہے۔
جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کانگریس سےمنظوری میں تاخیرہوئی توامریکیوں کوکئی ماہ تک انتظارکرناپڑےگا۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ صدرڈونلڈٹرمپ کےایگزیکٹوآرڈرپرعملدرآمدبےیقینی کاشکار ہے جس سے تاثرملتاہےکہ امریکاکوویکسین کی ممکنہ قلت پرتشویش ہے۔
ویکسین تیارکرنےوالی کمپنیاں دیگرممالک کےساتھ بھی معاہدےکرچکی ہیں۔
دوسری جانب جوبائیڈن نے جنرل آسٹن کو وزیر دفاع نامزد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل آسٹن موجودہ چیلنجوں اوربحرانوں سے نمٹنے کے لیےخاص اہلیت رکھتےہیں،جنرل آسٹن نےاپنی پیشہ ورانہ زندگی میں بےمثال قیادت،کرداراورکمان کامظاہرہ کیا۔
توثیق ہونےکی صورت میں لائیڈآسٹن پہلےافریقی نژادوزیردفاع ہوں گے۔جنرل آسٹن عراق،افغانستان،یمن،شام میں امریکی فوج کی جنگی کمانڈکی سربراہی کرچکےہیں۔جنرل لائیڈ آسٹن 2016میں امریکی فوج سےریٹائرہوئے۔

