English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیس بک کو امریکا میں دو مقدمات کا سامنا

معروف سوشل میڈیا پیلٹ فارم فیس بک کو امریکا میں حکومتی عہدیداران کی جانب سے اجارہ داری قائم کرنے کے دو مقدمات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن اور 48 ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے فیس بک کے خلاف مقدمات کیے۔

مقدمات میں الزام لگایا گیا ہے کہ فیس بک منظم طریقے سے اپنے حریف ختم کر کے غیرقانونی اجارہ داری قائم کیے ہوئے ہے۔

دونوں مقدمات میں مستقبل میں فیس بک کی جانب سے کمپنیوں کی خریداری کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقدمات میں فیس بک کی موجودہ ایپس انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو الگ بھی الگ کیا جائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے