English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 16لاکھ11 ہزار سے متجاوز

القمر

نیو یارک ( آن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7 کروڑ 21لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 16 لاکھ11 ہزار 492 اموات ہو چکی ہیں، 4 کروڑ 97 لاکھ 35 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے اور 2 کروڑ ایک لاکھ 95 ہزار زیر علاج ہیں۔امریکا میں 3 لاکھ 5 ہزار82 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 65 لاکھ 49 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار55 اور 98 لاکھ 57 ہزار افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔برازیل میں اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 81 ہزار 143 اور 68 لاکھ 80 ہزار افراد متاثر ہیں۔روس میں 26 لاکھ 25 ہزار افراد متاثر اور اموات کی مجموعی تعداد 46 ہزار 453 ہے،فرانس میں 23 لاکھ65 ہزار افراد متاثر اور 57 ہزار761 جان کی بازی ہار چکے ۔ برطانیہ میں 18 لاکھ 30 ہزار کورونا کیسز اور 64 ہزار 26 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔اٹلی میں بھی 18 لاکھ25 ہزار افراد متاثر اور اموات 64 ہزار 36 ہوچکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے