English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیرٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں 16 دسمبر سے پیٹرول ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر اور ڈیزل ساڑھے 6 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی

 واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی موجودہ قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر جبکہ  ڈیزل کی قیمت 105 روپے 43 پیسے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے