لاہور (آن لائن) وفاقی حکومت نے ایک قومی نصاب تیار کرنے کے بعد صوبائی حکومتوں کواپنی ضروریات کے مطابق کتابیں شائع کرنے کے لیے کہہ دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یکساں قومی نصاب پر مبنی نئی کتب نئے تعلیمی سیشن کے آغاز میں متعارف کروائی جائیں گی۔حکومت کی جانب سے مرحلہ وار اس منصوبے پر عمل درآمد کا ارادہ ہے اور سال 2021 ء کے سیشن کے دوران پرائمری کی سطح تک یہ نصاب متعارف ہوگا، اس کے بعد 2022 ء میں سیکنڈری کی سطح
اورآخری مرحلے میں نئے نصاب کو نویں سے12ویں جماعت کے لیے متعارف کروایا جائے گا۔اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ نئے نصاب کی روشنی میں کتب کی اشاعت شروع کریں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت کووڈ 19 کی وجہ سے نیا تعلیمی سیشن اپریل کے بجائے اگست میں شروع کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ آیا سیشن اپریل میں شروع ہو یا اگست میں ہم ایک قومی نصاب متعارف کروانے کے لیے تیار ہیں۔
یکساں قومی نصاب آئندہ سال اگست میں متعارف ہوگا
القمر
