ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی کوریا نے روس کی تیار کردہ کورونا ویکسین سپٹنک وی خرید کر شہریوںپر استعمال کرنا شروع کردی۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا نے تھرمو گرافکس سمیت روس کی سپٹنک وی ویکسین اور چین سے مرض کی تشخیص کے آلات خریدے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ شمالی کوریا کی حکمران ورکرز پارٹی کے چند ارکان کو یہ ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کو امریکی کمپنی فائزر کی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ مل گئی۔
