English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لندن میں  بیٹھے افراد پاکستان کو کمزور کرنا چاہتےہیں، فردوس عاشق

لاہور: وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لندن کے محلوں میں  بیٹھے شاہی خاندان کے افراد پاکستان کو کمزور کرنا چاہتےہیں،راج کماری جھوٹ کے ذریعے پاکستان کے عوام کو ورغلانے کی ناکام کوشش کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  ن لیگ کی کوئین نے دعویٰ کیا تھا کہ انکی پاکستان میں تو کیا بیرون ملک بھی کوئی جائیداد نہیں،راج کماری صاحبہ بتانا پسند کرینگی کہ ڈھائی سال تک اس نے خاموشی کا روزہ کیوں رکھے رکھا؟

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان  سینیٹ الیکشن میں چمک کی سیاست دفن کرنے جارہے ہیں، ن لیگ کے کئی ارکان راج کماری کی سیاست سے تنگ آ کر ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو سرپرائز دینے کا وعدہ پورا کرینگے،مریم نوازکوچاہیئے کو وہ اپنی جماعت کے اندر کی توڑ پھوڑ پر توجہ دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے