ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا میں حکومتی قافلے پر حملہ‘ 8 افراد ہلاک

 

ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا میں حکومتی قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعہ ریاست زمفارہ کے علاقے کورا نمودہ میں پیش آیا۔ حملہ رات کے وقت ہوا کہ جب مقامی رہنما سنوسی محمد آشا اپنے قافلے کے ساتھ دارالحکومت ابوجا سے واپس زمفارہ جارہے تھے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ڈرائیور، 2 سیکورٹی گارڈ، 3پولیس افسران اور ایک شہری شامل ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو شناخت کرنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں