ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی سے غیرقانونی  مہاجرین کی ملک بدری میں کمی

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں غیر قانونی طور پر مقیم مہاجرین کی ملک بدری میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برلن حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس غیر قانونی مہاجرین کی ان کے ملک واپسی میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ عالمی وبا کی وجہ سے پروازوں کے شیڈول متاثر ہیں اور مختلف ہوائی کمپنیاں کئی ممالک میں جانے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق رواں برس جنوری سے اکتوبر تک جرمن امیگریشن حکام نے 8ہزار 802 غیر قانونی مہاجرین کو واپس ان کے ممالک کو روانہ کیا۔ یہ تمام تفصیلات وزارتِ داخلہ کے ریاستی سیکرٹری فولکمار فوگل نے پارلیمان میں رکن پارلیمان کے سوال پر فراہم کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں