ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم جتنے مارچ کرلے مراد پوری نہیں ہوگی، ہمایوں اختر

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جتنے مارچ کرلے من کی مراد کبھی پوری نہیںہو گی، سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف اکثریتی جماعت کے طورپر ابھرے گی اور وزیر اعظم عمران خان مزید مضبوط ہوں گے،اپوزیشن جماعتیں جس ادارے کی سیاست میں مداخلت کی مخالفت کرتی ہے اسی سے اپنے مستقبل کی امیدیں بھی وابستہ کیے ہوئے ہیںکیا یہ کھلاتضاد نہیں ۔اپنے دفتر میں حلقہ این اے 131کے پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اخترخان نے کہا کہ ہماری لیگل ٹیم کی سوچ یہ ہے کہ سینیٹ انتخابات الیکشن ایکٹ2003ء کے تحت ہوں اور اس میں ایک گنجائش موجودہے کہ طریق کار بدلا جا سکے جو بیشک شو آف ہینڈ کے بجائے کوئی اور طریقہ ہولیکن سیکرٹ کے بجائے اوپن بیلٹ ہو ،اس کے لیے کوئی اور بھی طریقہ نکالا جا سکتاہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں