

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں یورپی یونین کے سفرا سے ملاقات کی۔ وانگ یی کا کہنا تھا کہ دنیا کی بدلتی صورت حال سے قطع نظر چین اور یورپ کو اپنے تعلقات اور ترقی کے میدان میں معاونت کو جاری رکھنا چاہیے۔ بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں 27 چینی عہدے دار بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بیجنگ حکومت مغربی اتحاد کی سب سے بڑی شراکت دار بننے جارہی ہے۔ ادھر یورپی سفرا کا کہنا تھا کہ یورپی یونین عالمی سطح پر چین کے کردار کی معترف ہے اور بہترین تعلقات قائم رکھنے کی خواہاں ہے۔
