ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی جوہری آبدوز کا آبنائے ہرمز سے گزر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی بحریہ کی جوہری گائیڈڈ میزائل سے لیس آبدوز یو ایس ایس جارجیا ایران کی آبی حدود میں واقع آبنائے ہُرمز سے گزر کر خلیج عرب میں پہنچ گئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اس کے ساتھ امریکا کے 2 جنگی جہاز بھی رواں دواں تھے۔ امریکی بحریہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جوہری طاقت کی حامل اوہائیو کلاس گائیڈڈ میزائل سے لیس آبدوز یو ایس ایس جارجیا ( ایس ایس جی این 729) 21 دسمبر کو گائیڈڈ میزائل سے لیس جنگی جہاز یو ایس ایس پورٹ رائل ( سی جی 73) اور یو ایس ایس فلپائن سی ( سی جی 58) کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج عرب میں داخل ہوئی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایران اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی مفادات پر کسی بھی حملے کی صورت میں انتہائی غیر معمولی ردعمل دیا جائے گا۔اسرائیلی فوج نے ایران اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ تل ابیب کے مفادات پر کسی بھی حملے کے بارے میں انتہائی غیر معمولی ردعمل کا اظہار کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں