کوئٹہ/آواران(نمائندہ جسارت)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے آواران میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 10دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آواران میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فرار ہونے کے لیے سیکورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے پر گزشتہ روز لانس نائیک اقبال کو شہید کرنے والے مطلوب دہشت گرد موجود تھے جب کہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور آلات مواصلات بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔
