English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر داخلہ کا پیٹرول اسمگلنگ کے خلاف مہم چلانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پیٹرول  اسمگلنگ کے خلاف موثر میڈیا مہم بھی چلائی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شیخ رشید نےکہاکہ وزیراعظم نے ملک بھر میں 7دن کے اندر پیٹرول اسمگلنگ ختم کرنے    کی ہدایت کی ہے، 7دن  بعد  اگر کسی بھی پیٹرول پمپ پر سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات ہوئیں تو اس کو بند کر دیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول ا سمگلنگ پر قابو پا کرملک کو  7ارب ڈالر کا فائدہ ہو سکتا ہے، غیر قانونی پیٹرول فروخت کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے