English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پانچویں مسلمان ملک سے تعلقات کے لیے اسرائیل پُرامید

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) صہیونی ریاست کے ایک وزیر نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدۂ صدارت سے جانے سے قبل پانچویں مسلمان ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق علاقائی تعاون کے اسرائیلی وزیر اوفیرا کونیس نے تصدیق کی کہ ایک اور یعنی پانچویں ملک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے سے متعلق اعلان امریکا کرے گا، تاہم انہوں نے ملک ا نام لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 2 اہم امیدوار تھے۔ عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ملک خلیج میں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ سعودی عرب اس میں شامل نہیں، بلکہ دوسرا اُمیدوار مشرق میں ایک مسلمان ملک ہے جو چھوٹا نہیں، تاہم وہ پاکستان نہیں ہے۔ اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر مائیر بین شبات کی سربراہی میں وفد نے مراکش کے فرمانروا شاہ محمد سے ملاقات کی، جس میں امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی شامل تھے۔ اسی دوران صہیونی ریاست اور رباط حکومت کے مابین مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے