اپوزیشن جماعتوں نے قومی احتساب بیورو (بین) کے معاملے پر اہم بیٹھک کا فیصلہ کرلیا۔ سینیٹ میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس 30 دسمبر کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاوس کمیٹی روم نمبر ایک میں ہوگا۔ اجلاس میں چیئرمین نیب کو طلب کرنے سمیت ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں سلیم مانڈوی والا کی چیئرمین نیب کے خلاف تحریک استحقاق شامل نہ کرنے کے بعد کی حکمت عملی پر غور ہوگا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اپوزیشن کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی پارلیمان میں طلبی کے موقف پر قائم ہیں۔ چیئرمین نیب کے خلاف تحریک استحقاق اور قرارداد واپس نہیں لی جائے گی۔

