English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی پی نے پی ڈی ایم کے تابو ت میں آخری کیل ٹھونک دی، مسرت چیمہ

القمر

لاہور (آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے تابو ت میںآخری کیل ٹھونک دی ، ابھی شیرازہ مزید بکھرے گا، مولانا سوگ میں ہیں اور مریم کی حالت قابل ترس ہے۔ میڈیا کے لیے جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مریم بی بی آپ اکیلی ہی مفرور شخص کے کرپشن کے نظریے کی سچی پیروکار ہیں ،آپ جس
راستے پر چل رہی ہیں آپ ڈگمگائیں گی نہیں بلکہ اوندھے منہ گریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سند یافتہ کرپٹ اور ملک سے مفرور شخص کی بیٹی ہونے پر فخر کرنا آپ کوہی زیب دیتا ہے ، آپ ملک کے لیے نہیں بلکہ مفرور والد کے کرپشن کے نظریے پر ثابت قدمی سے کھڑی ہیں، اللہ نے چاہا تو اب باپ بیٹی کی اگلی ملاقات خوشگوار ماحول میں نہیں جیل میں ہو گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے