English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا میں نئے کورونا وائرس کے 2 کیسز رپورٹ

کینیڈین میڈیا نے برطانیہ سے آنے والے 2 افراد میں نئے قسم کے کورونا وائرس کی تصدیق کردی ہے.

کینیڈین میڈیا کا تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ برطانیہ سے کینیڈا میں 2 کیسز ایسے آئے ہیں جن میں کورونا وائرس کی نئی قسم ثابت ہوئی ہے اور دونوں کیسز کینیڈین صوبے انٹاریو میں رپورٹ ہوئے جبکہ کینیڈین چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا تھا کہ  متاثرہ دونوں افراد کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے.

عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے علاوہ وائرس کی اس نئی قسم کے 9 کیس ڈنمارک جبکہ ایک، ایک نیدر لینڈز اور آسٹریلیا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز قبل برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے انکشاف کے بعد کئی یورپی اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک نے اس پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ جبکہ صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، جس میں برطانیہ میں آمدورفت اور تجارتی سامان کی منتقلی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

پابندیاں عائد کرنے والوں میں کئی یورپی ممالک بشمول فرانس، اٹلی، بلجیم، ناروے اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔ ان کے بعد سعودی عرب، اسرائیل، کینیڈا اور کویت نے بھی اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کر دی ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے