English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بحیرۂ احمر میں مال بردار جہازباردوی سرنگ سے ٹکرا گیا

بحیرۂ احمر: بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث جہاز میں شگاف پڑگیا ہے

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) بحیرہ احمر میں ایک مال بردار جہاز یمنی باغیوں کی جانب سے سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس کے نچلے حصے میں شگاف پڑ گیا۔ سعودی سرکاری میڈیا نے واقعے کی اطلاع دی ہے تاہم مزید کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ علاوہ ازیں خطے میں سمندری تجارتی امور پر نگاہ رکھنے والی برطانوی میرین ٹریڈ آپریشنز کی جانب سے ایسے کسی واقعے کی معلومات سے انکار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے عرب اتحاد نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بحیرہ احمر میں 171 باردوی سرنگیں تباہ کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے