English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب میں تیل و گیس کے 4نئے ذخائر دریافت

القمر

ریاض ( آن لائن ) سعودی عرب میں 4 مقامات پر تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی کی طرف سے اس کی تصدیق کی گئی کہ مملکت میں 4 مختلف مقامات پر تیل اور گیس کے نئے ذخائردریافت ہوئے ہیں ، اس سلسلے میں سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے بتایا کہ سعودی شہر ظہران کے مغرب میں واقع الریش کنویں سے تیل دریافت ہوا جہاں پر کنواں نمبر 2 سے 4452 برل تیل یومیہ نکالا جا سکے گا ، اس کے ساتھ یہاں سے 3.2 ملین مکعب فٹ گیس بھی روزانہ نکالے جانے کی امید ہے۔ الریش کنواں نمبر 3 سے 2745 بیرل تیل یومیہ جبکہ 3 ملین مکتب فٹ گیس ایک دن میں نکالا جا سکے گا ، اس کے علاوہ کنواں نمبر 4 سے 3654 بیرل تیل اور1.6 ملین مکعب فٹ گیس نکلنے کی امید کی جاسکتی ہے۔بتایا گیا کہ سعودی عرب کی بڑی کمپنی ’ارامکو‘ کو المنجز کنویں سے بھی گیس کے ذخائر ملے ہیں جہاں سے 18 ملین کعب فٹ گیس روزانہ نکلنے کی امید ہے ، اس کے قریب ہی واقع السہبا کنویں سے بھی 32 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس نکالی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے