حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)سینیٹر مولابخش چانڈیو کا بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر پیغام میں کہاہے کہ بینظیر بھٹو ایک لیڈر نہیں ایک تحریک کا نام ہے محترمہ نے مسلسل 30 سال آمروں اور آمریت نواز قوتوں کا مقابلہ کیا، والد اور دو بھائیوں کی قربانی دے کر بھی محترمہ کبھی خوفزدہ نہ ہوئیں۔ بی بی نے جان دیدی مگر جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالادستی اور عوامی حقوق سے دستبردار
نہ ہوئیں آج تمام جمہوری قوتیں شہید رانی کے دکھائے راستے پر چل رہی ہیں۔ سلیکٹڈ نظام آج بھی جمہوری نظام کیلےے خطرہ ہے، بلاول نے اپنے نانا اور والدہ کے عوامی حقوق کا علم اٹھا رکھا ہے۔
