English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین سے مذاکرات نتیجہ خیز نہیں ہوئے، بھارتی وزیر دفاع

القمر

نئی دہلی(صباح نیوز/آن لائن)بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کے درمیان ہمالیائی سرحد پر تنازع کے خاتمے کے لیے ابھی بھی پیش قدمی ہونا باقی ہے۔ راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ سفارتی اور فوجی مذاکرات کے متعدد ادوار سے کوئی معنی خیز نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو فوجی تعیناتی میں کمی نہیں آئے گی، فوجی مذاکرات کا ایک اور دور بھی اپنے انجام پر پہنچنے والا ہے۔علاوہ ازیں راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ آکاش میزائل نظام برآمد کرنے کی منظوری کا بینہ سے لے لی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت مختلف طرح کے دفاعی پلیٹ فارم اور میزائل تیار کرنے کی صلاحیتوں میں ترقی کر رہا ہے، برآمد کیا جانیوالا آ کاش میزائل دفاعی نظام ملکی مسلح افواج کے پاس موجودہ میزائل نظام سے مختلف ہو گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے