حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ ہونے کے امکان سے خبردار کردیا۔
مِڈل ایسٹ مانیٹر نے لبنان کی النشرا نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا ہے جس کے مطابق حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ ہاشم صافی الدین نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کا امکان موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کا امکان ذمہ داری کے احساس سے پیدا ہوتا ہے جبکہ اس کا مقصد لوگوں میں دہشت اور خوف و ہراس پھیلانا نہیں ہے۔
صافی الدین نے مزید کہا کہ جنگ کا مقصد اسرائیلی دشمن کی جارحیتوں کا منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔ جب ہم ان کو خوف اور ممکن خطرات کی کیفیت میں برقرار رکھیں گے، تب ہی ہم ان کے گھناؤنے جرائم سے نجات حاصل کرپائیں گے۔
” انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل ہمارا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی دوسرا راستہ تلاش کر رہا ہے تو یہ اس کی ناکامی کو ثابت کرتا ہے۔

