راولپنڈی:وزیرداخلہ شیخ رشید نےاسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کے بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لیے “ایگل اسکواڈ” بنانے کا اعلان کیا ہے.
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ایگل اسکواڈ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا،تاکہ شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے.
وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ایگل اسکواڈ کے ذریعے شہر اقتدار کے امن کو اور بھی مضبوط بنایا جائےگا اور عوام الناس کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات بھی کیے جائیں گے.
انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی آن لائن ویزہ سروس 192 ممالک میں فراہم کی جاتی ہے،پاکستان میں ایک دن میں تقریباً 2 لاکھ آن لائن ویزہ کی درخواستیں موصول ہوتی ہیں،چائنا کی مثال دیتے ہوئے انھوں نے بتایا کے وہاں مینول ویزہ پروسیسنگ نہیں ہے.
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کہ ویزے کی مدت 16 فروری کو ختم ہوجائےگی جو کہ دوبارہ نہیں بڑھے گی.
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ،بلاول سمجھدار ہیں ،انہوں نے اپنے کارڈ اچھی طرح کھیلے ہیں اور وہ اپنے لئے ایک اچھا راستہ تلاش کریں گے.
وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی جیت گئی ہے اور پی ڈی ایم ہار گئی ہے.

