ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جرمنی اور برطانیہ سمیت کئی ممالک جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث ہیں‘ ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سرکاری میڈیا میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ امریکا کے علاوہ کئی ممالک نے قدس فورس کے اس وقت سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں کردار ادا کیا تھا جن میں جنرمنی ، برطانیہ ،عراق، شام، لبنان، کویت، قطراور اردن بھی شامل ہیں۔ بدھ کو ایرانی استغاثہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک برطانوی سیکورٹی کمپنی اور جرمنی میں رامشٹائن کا فوجی اڈہ سلیمانی کے قتل میں استعمال ہوئے تھے۔ دوسری طرف ایران کی ایلیٹ قدس فورس کے سربراہ اسماعیل غنی نے تہران میں سلیمانی کی برسی کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں