English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک چلانا ہے تو نیب کو لگام دینا پڑیگی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے مطالبہ کیا ہے کہ  ملک چلانا ہے تو پرائیویٹ ٹرانزیکشنز کو نیب سے نکالنا ہوگا، نیب کو لگام دینا پڑے گی، حکومت اور اپوزیشن میں سے کوئی بھی احتساب کیخلاف نہیں مگر کیا نیب افسران احتساب سے بالاتر ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں نیب کارروائیوں سے متعلق  اپوزیشن کی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے سوال کیا کہ کیا نیب افسران کے اثاثوں، ڈگریوں کو نہیں چیک کرنا چاہیے؟ چیئرمین نیب سے ملاقات میں کہا کہ میرا کیس عدالت بھیجیں میں وہاں جواب دوں گا، میرے سے کی گئی تمام تحقیقات کا نیب کے پاس ریکارڈ ہے، جھوٹی خبریں پھیلانے کی بجائے میرے سے کی گئی تفتیش کی ریکارڈنگ ٹی وی پر چلائیں، نیب ایسا ادارہ بن گیا ہے جو کسی کے کنٹرول میں نہیں، مجھے کہا گیا کہ تمہارے چیئرمین سینیٹ کو بھی دیکھ لیں گئے، میرے پاس نیب کے خلاف 106 سے زائد درخواستیں آچکی ہیں، ان تمام کو ہر صورت کمیٹیوں میں اٹھائیں گئے، نیب کی وجہ سے 80,80 سال کی عمر کے لوگ دو دو سالوں سے جیلوں میں پڑے ہیں انہوں نے مجھے خط لکھے ہیں کہ ہماری جان چھڑوا دیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلم مسعود، راجہ عالم سمیت دیگر لوگوں نے نیب کی وجہ سے خود کشیاں کیں، اس ایوان کو اس معاملے پر سخت نوٹس لینا چاہیے،میرا مطالبہ ہے کہ ان تمام کیسز کو انسانی حقوق کمیٹی کو بھجوایا جائے۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ڈیڑھ سال پہلے میں نے چیئرمین نیب کو خط لکھا کہ سینیٹرز کی گرفتاری سے قبل ہم سے رجوع کیا جائے، جس کا چیئرمین نیب نے جواب دیا اور قانون کے مطابق اس پر عمل بھی ہوا۔اس کے باوجود روبینہ خالد دو سال سے نیب کورٹ میں دربدر پھر رہی ہیں ان کے شوہر کا انتقال ہو گیا ہے ان کو اسلئے بلایا جا رہا ہے کہ ان کے شوہر جو وفات پا چکے ہیں ان کے کئے گئے معاہدوں پر ان سے سوالات ہو رہے ہیں، ہم روس میں تھے کہ محسن عزیز کے خلاف نیب میں مالم جبہ کیس شروع کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے