English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی فوج نے فلسطینی قصبے کا محاصرہ کرلیا‘15 شہری گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی فوج عیساویہ قصبے میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپوں کے دوران آنسوگیس برسارہی ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر نظام کا محاصرہ کرکے 15 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق قابض فوج کی بھاری نفری نے صبح سویرے دیر نظام کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ صہیونی اہل کاروںنے اس دوران شہریوں کو زدو کوب کیا اور تلاشی کے دوران قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کرکے نقدی زیورات لوٹ لیے۔ یاد رہے کہ اس علاقے میں فلسطینیوں کی سنگ باری سے اسرائیلی شہری زخمی ہوا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے