اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حق خودارادیت انسانی احترام کا بنیادی جزو ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حوالے سے ذمہ داریاں پوری کرے۔ پاکستان حق خودارادیت کے حصول کی جدو جہد کی ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔
عارف علوی نے کہا کہ اس دن اقوام متحدہ کمیشن نے آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کے انعقاد کی ضمانت دی۔ اقوام متحدہ کو 72 سال قبل کیے گئے اپنے وعدے کا پاس رکھنا چاہیے۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھارت بنیادی انسانی حق کا سب سے بڑا مخالف ہے۔ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خوف کی فضا پیدا کر رکھی ہے۔

