English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھرمیں 24 گھنٹے کے دوران مزید 59 اموات، 1,947 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 90 ہزار 476 ہوگئی اور 10,409 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز کی35  ہزار707  ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 219,492، پنجاب میں 141,393 ،بلوچستان میں 18,254، خیبرپختونخواہ 59,729، گلگت بلتستان میں 4,870، اسلام آباد میں 38,395 اور آزاد کشمیر میں 8,383 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 68 لاکھ 84 ہزار 940 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35 ہزار 73  ٹیسٹ کے دوران 1,947 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 59 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,219 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,623، پنجاب 4,160، خیبرپختونخوا 1,683، اسلام آباد 428، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 185 اورآزاد کشمیر میں 229 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 44 ہزار 360 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 8 کروڑ 61 لاکھ 5  ہزار 851 افراد متاثر، 18 لاکھ 60 ہزار 540 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 کروڑ 10 لاکھ 57  ہزار 700 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے