ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی اے اے نے کورونا سے مستثنیٰ ممالک کی فہرست جاری کردی

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے)  نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ سے مستثنیٰ ممالک کی فہرست جاری کردی، کیٹگیری اے کے ممالک  کے مسافروں کو کسی بھی قسم کے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی اے اے نے کورونا سے مستثنیٰ ملکوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیٹیگری بی اورسی میں شامل تمام ملکوں سے پاکستان آنے والوں کاکورونا ٹیسٹ لازمی کیا جائے گا، سی کیٹیگری ملکوں سےپاکستان آنےوالوں کوکورونا ٹیسٹ، ہوم آئیسولیشن اورقرنطینہ بھی کرناہوگا۔

سی اے اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین،جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ،سعودی عرب سمیت 23 ملک شامل ہیں، ان ملکوں سے آنیوالے  مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی اقسام کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے،  دنیا بھر میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 8کروڑ 32لاکھ آٹھ ہزار آٹھ سو 56ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 18لاکھ 15ہزار تین سو تین ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں