English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مچھ واقعے پر شہر بھر میں دھرنے ،عوام کومشکلات کا سامنا

کراچی: مچھ واقعے  میں قتل ہونے والے کان کنوں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے شہر قائد ملک بھر میں دھرنوں کا آغاز ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بلوچستان کے علاقے مچھ واقعے پرہزارہ برادری  کا چوتھے روز بھی دھرنا جاری ہے، مجلس وحدت المسلمین نے کراچی کے 12 مقامات پر دھرنے دیے ہوئے ہیں ، جس سے سڑکوں پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے۔

مظاہرین نے نیشنل ہائی وے، نمائش چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، کامران چورنگی، کالونی گیٹ ناتھا خان، ملیر 15، شاہراہ فیصل ائیرپورٹ کے قریب بھی دھرنا دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے