English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کسانوں کا ٹریکٹر ٹرالی  مارچ نئی دہلی کی جانب گامزن

نئی دہلی: مختلف ریاستوں اور شہروں سے آنے والے ٹریکٹروں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی کسانوں اور مودی سرکار کے درمیان ہونے والے مذاکرات بدستور معطل ہیں جب کہ بی جے پی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہزاروں کاشتکاروں نے ٹریکٹر مارچ کرتے ہوئے لوگوں کو دہلی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ملک میں متنازع قوانین کے خلاف سراپا احتجاج کسانوں کی ریلیاں راجستھان، ہریانہ اور پنجاب سے ہزاروں ٹریکٹروں پر دارالحکومت کی جانب جارہی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات ہر صورت منوا کر رہیں گے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ کسان دشمن کالے قوانین کا خاتمہ ضرور کروائیں گے۔ واضح رہے کہ کسانوں نے 26 جنوری کو بھارت کے یوم ِ جمہوریہ پر ٹریکٹر ریلیاں دہلی پہنچنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے