ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم تکبر سے باہر نکلنے کیلیے تیار نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے تکبر سے باہر نکلنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سانحہ مچھ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچھ واقعہ افسوسناک ہے، مزدوروں کے ساتھ ظلم کیا گیا اور شہدا کے لواحقین سے ہمدردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ واقعہ کیا ہے انہوں نے ظلم اور بربریت کی ہے لیکن ان سے بڑا ظلم حکومت کررہی ہے، ریاست مدینہ کا مطلب یہ تھا کہ معاشرے میں اگر کسی جانور پر بھی ظلم ہو تو اس کے بارے میں بھی حکمران فکرمند ہو لیکن یہاں کئی دنوں سے 11 لوگوں پر جو ظلم ہوا ہے اور ان کی لاشیں سڑکوں پر احتجاجی صورت میں رکھی گئیں ہیں جبکہ شدید سردی میں ان کے ورثاء دھرنا دیے ہوئے ہیں لیکن حکومت اور خاص طور پر وزیراعظم اپنے تکبر سے باہر نکلنے کے لیے تیار نہیں ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں مظلوم کی داد رسی کی جاتی ہے اور وزیراعظم کو واقعے کے بعد فوری طور پر کوئٹہ پہنچنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ مچھ کے علاقے گشتری میں کوئلہ فیلڈ میں مسلح افراد نے کان کنوں کو قریبی پہاڑیوں میں لے جا کر ان پر فائرنگ کردی جس سے موقع پر ہی 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے تھے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں