English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ نورخان ایئربس سے کوئٹہ روانہ ہوئے اور گورنر ہاؤس پہنچیں گے جہاں وزیراعظم سانحہ مچھ کے شہدا کے اہلخانہ اور ہزارہ عمائدین سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری آج تدفین کرے ،میں آج ہی کوئٹہ جاؤں گا لیکن وزیراعظم کی آمد سے تدفین کو مشروط کرنا مناسب نہیں جبکہ سانحہ مچھ شہدا کمیٹی نے وزیر اعظم کا شہدا کی تدفین کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وزیراعظم نہ آئے تو لاشوں کے ساتھ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت کے کوئٹہ مظاہرین سے مذاکرات کامیاب ہوگئے تھے جس کے بعد 6 روز سے دھرنے میں بیٹھے مظاہرین دھرنا ختم کرنے اور میتوں کی تدفین کے لیے رضامند ہوگئے۔

کوئٹہ شاہراہ پر گزشتہ 6 روز سے دھرنے میں بیٹھے سانحہ مچھ کے متاثرین سے مذاکرات کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کا ایک وفد جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پہنچا،جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، وفاقی وزرا علی زیدی ، زلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور دیگر شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے