English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 اموات، مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے مجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 416 ہوگئی اور 10,644 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز کی34  ہزار803  ہوگئی.

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 225,509، پنجاب میں 144,909 ،بلوچستان میں 18,373، خیبرپختونخواہ 61,148، گلگت بلتستان میں 4,879، اسلام آباد میں 39,120 اور آزاد کشمیر میں 8,478 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

ملک بھرمیں اب تک 68 لاکھ 84 ہزار 940 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35 ہزار 73  ٹیسٹ کے دوران 1,947 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 59 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 2,219 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

سندھ میں موزی مرض سے 3,693، پنجاب 4,260، خیبرپختونخوا 1,728، اسلام آباد 439، گلگت بلتستان 101، بلوچستان 188 اورآزاد کشمیر میں 235 اموات ہوئیں جبکہ 4 لاکھ 56 ہزار 969 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 9 کروڑ 1 لاکھ 1  ہزار 509 افراد متاثر، 19 لاکھ 35 ہزار 211 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 6 کروڑ 44 لاکھ 92  ہزار 597 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے