نوشہرہ (اے پی پی )وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں تو وہ نیب میں اکر جو اب دیں اگر ان کے دامن پر کوئی داغ نہیں تو نیب میں مقدمات کا سامنا کرنے سے گھبر ا کیوں رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان سے این آر او کیوں مانگ رہے ہیں عمران خان ان کو کبھی بھی این ار او نہیں دین گے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کی 22سالہ جدوجہد کا نچوڑ کرپشن کا خاتمہ ہے جس کے لیے وہ جہاد پر نکلیں ہے ان کا دامن صاف ہے پھر کس بات سے گھبرا رہی ہے اپوزیشن چور نہیں تو اکر نیب اکر جواب دیں کوئی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ۔
