English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹ انتخاب ؛ سندھ کو جواب داخل کرانے کی مہلت،اٹارنی جنرل کے دلائل

سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے  دلائل شروع کر دیے جب کہ عدالت نے سندھ حکومت کو جواب داخل کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی خصوصی بنچ سماعت کر رہا ہے۔

دوران سماعت جمعیت علماء اسلام کے وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ عدالت نے 2 ہفتے کا وقت دیا تھا مگر ہمارا جواب جمع نہیں کیا جارہا، جمعیت علما اسلام پاکستان کا جواب رجسٹرار آفس قبول نہیں کر رہا۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے سینیٹ انتخابات پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سندھ حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔

صدارتی ریفرنس میں سینیٹر رضا ربانی کی فریق بننے کی استدعا منظور کر لی گئی۔ رضا ربانی کے علاوہ دو مزید وکلا نے فریق بننے کی درخواست دی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید نے صدارتی ریفرنس پر عدالت میں  دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی ریفرنس آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت دائر کیا گیا، سپریم کورٹ مستقبل کی قانون سازی سے متعلق بھی رائے دے سکتی ہے، سپریم کورٹ صدر کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس پر رائے دینے کی پابند ہے۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے تحریری معروضات جمع کرا دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے